ندويت اور جمهور امت

 *ندویت اور جمہور امت*                                                                                                                            (ابنائے ندوہ کی خدمت میں)                                                 محمد نصر الله  ندوی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔                                                               1857کے خونی انقلاب کے بعد ملت اسلامیہ زارونزار تھی،آزمائشوں کا ایک طویل سلسلہ تھا،بالخصوص علماء کرام انگریزوں کے نشانہ پر تھے،جو اپنی کشتی جلاکر ملت کو ساحل تک پہونچانے کیلئے پرعزم تھے،ان کی کوششوں کا نتیجہ  کبھی دارالعلوم دیوبند کی شکل میں ظاہر ہوا، تو کبھی علیگڈھ کی شکل میں ،تو کبھی تحریک ندوہ کی شکل میں ،آخر الذکر تحریک کے بنیادی طور پر دو مقاصد تھے: ملت کی صفوں میں اتحاد قائم کرنا اور ملک کو ایک نئے نصاب تعلیم سے متعارف کرانا ،جس میں فکری وسعت ہو،مسلکی رواداری ہو،عصر حاضر کے تقاضوں کی بھر پور رعایت ہو،جس کے اندر دین ودنیا کی جامعیت ہو،اعتدال اور توازن ہو،عصر حاضر سے آگہی اور واقفیت ہو،قدیم صالح اور جدید نافع کا سنگم ہو،اس نصاب سے لاکھوں فرزندان ملت نے کسب فیض

سانحہ کرائسٹ چرچ: برینڈن ٹیرینٹ کو تاعمر قید کی سزا

 سانحہ کرائسٹ چرچ: برینڈن ٹیرینٹ کو تاعمر قید کی سزا سنا دی گئی

عدالت کے جج نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ تمہارا جرم اس قدر گھناؤنا ہے کہ اگر تم کو قید میں موت آ جائے تو بھی تمہاری سزا پوری نہیں ہوگی، یہ عمل غیر انسانی تھا اور اس نے کسی پر رحم نہیں دکھایا

27.08.2020 ~ 27.08.2020


نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو عمرقید کی سزا سنادی گئی ہے ۔


خبر کے مطابق نیوزی لینڈ کی ایک عدالت کے جج کیمرون ماندر نے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو تا عمر قید کی سزا سنائی۔


ہشت گرد نے پہلے پہل اپنے پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی تھی لیکن بعد میں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔


برینٹن ٹیرنٹ نہ صرف 51 افراد کو شہید کیا بلکہ اس کے علاوہ وہ 40 مزید افراد کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔


عدالت کے جج نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ تمہارا جرم اس قدر گھناؤنا ہے کہ اگر تم کو قید میں موت آ جائے تو بھی تمہاری سزا پوری نہیں ہوگی، یہ عمل غیر انسانی تھا اور اس نے کسی پر رحم نہیں دکھایا۔


مجرم نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں کہا کہ وہ خود پر عائد کردہ سزا کی مخالفت نہیں کرے گا۔


خیال رہے کہ دہشت گرد نے کرائسٹ چرچ کی 2مساجد میں فائرنگ کرکے 51نمازیوں کو شہید کیا گیا تھا۔ 


آسٹریلوی شہری برینٹن پر رواں  سال کے اوائل میں 51 افراد کو قتل اور 40 پر اقدام قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔


واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں سزائے موت کا قانون 1989میں ختم کردیا گیا تھا۔


جج کیمرون ماندر نے دہشت گرد کو نیوزی لینڈ کی تاریخی سخت ترین سزا سنائی۔

Comments

Popular posts from this blog

رجب طیب اردوغان کی حماقتیں

سید قطب شہید،سوانح حیات

قتل حسین اور یزید کی بے گناہی، ایک تحقیقی جائزہ