قضیہ فلسطین اور مسلمانوں کی اس سے کنارہ کشی
- Get link
- X
- Other Apps
*قضیۂ فلسطین اور مسلمانوں کی اس سے کنارہ کشی*
دنیا کی مظلوم ترین قوم فلسطینیوں کا کوئی ملک مقدمہ لڑنے والا کیا انکے حق کی مضبوط آواز اٹھانے والا تک نظر نہیں آتا۔
وقت کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی جارحیت معمول کا واقعہ بنتی جا رہی ہے، جس اسرائیل کو دنیا کے بیشر ممالک تسلیم نہیں کرتے تھے اور فلسطین کے حق میں بولتے تھے، اقوام متحدہ کی دسیوں قرار دادیں اسکی گواہ ہیں جو کہ آج فائلیں بن کر الماریوں میں دفن ہو گئی ہیں، لیکن آج فلسطینی قوم تن تنہا چھوڑ دی گئی ہے، کیا اپنے کیا پرائے سب نے منھ پھیر لیا ہے اور آنکھیں چرانے لگے ہیں یا پھر وقت کے دھارے میں بہہ کر طاقتور کی لے میں سر ملانے لگے ہیں۔
ایک غاصب سلطنت جس نے زور زبردستی کمزوروں کی زمین ہتھیا لی اور انکو ملک بدر کردیا پھر جو بچ رہے انکو زد و کوب کرکے جینا دوبھر کردیا، جو اپنے حق کا مطالبہ کرنے اٹھے انہیں بموں سے نشانہ بنایا اور حقوق انسانی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نہتے بے سر وسامانی کا شکار بوڑھے بچے جوان عورتیں سب کو اجاڑنے کا ہر ممکن ہتھیار استعمال کیا، عرب ممالک اس پر کچھ بولتے تھے، اپنی مجالس میں اس کے خلاف آواز بلند کرتے تھے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اور اپنے اپنے مفادات کے پیش نظر اس قضیہ سے کنارہ کشی اختیار کرنے لگے، یہاں تک کہ وہ دن بھی آیا کہ علی الاعلان اس غاصب طاقت کی گود میں بعض ممالک جا بیٹھے اور اپنوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا کام کیا۔
ہندوستان کا تاریخی موقف فلسطین کے ساتھ کھڑے رہنا ہے، لیکن رفتہ رفتہ ہندو انتہا پسند سوچ نے اسرائیل سے ہمدری اور فلسطینیوں کو دہشت گرد منوانے کی بڑی مہم چلائی اور ملک کی آواز کو بدلنے کا گھناؤنا قدم بڑھایا، میڈیا کے ذریعہ اس تصور کو بٹھانے کی کوشش کی گئی کہ فلسطینی انتہا پسند قوم ہے جو اسرائیلیوں کو راستوں میں پکڑ کر مار دیتی ہے، خودکش حملے کرتی ہے اور بد امنی پھیلاتی ہے، دوسری طرف تہذیب یافتہ اور ترقی یافتہ اسرائیلی ہیں جو اپنے دفاع میں اور ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہیں۔
ضرورت ہے کہ ہم مسلمانانِ عالم اس قضیہ کو زندہ رکھیں، اپنی بساط بھر کوشش کریں اور سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر اس ایشو کو اٹھاتے رہیں اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کا ایمانی فریضہ تو انجام دیں، ساتھ ہی ملک میں جو غیر انتہا پسند غیر مسلم ہیں انکو بھی اس قضیہ کو سمجھا کر ساتھ لینے کی کوشش کریں۔
شاید قطرہ قطرہ دریا بن سکے اور حق و انصاف کی آواز زندہ رہ سکے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
This comment has been removed by the author.
ReplyDelete